اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):پاکستان ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی)نے مری اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری کے پیش نظر سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی۔ پیر کو جاری ایڈوائزری کے مطابق شدید موسمی حالات میں غیر ضروری سفر سے گریز اور پہاڑی علاقوں کا رخ کرنے سے قبل تازہ ترین موسم اور ٹریفک صورتحال سے متعلق آگاہی حاصل کی جائے۔ پی ٹی ڈی …
پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری کے پیش نظر پی ٹی ڈی سی کی سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):پاکستان ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی)نے مری اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری کے پیش نظر سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی۔ پیر کو جاری ایڈوائزری کے مطابق شدید موسمی حالات میں غیر ضروری سفر سے گریز اور پہاڑی علاقوں کا رخ کرنے سے قبل تازہ ترین موسم اور ٹریفک صورتحال سے متعلق آگاہی حاصل کی جائے۔
پی ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ برف باری کے دوران سفر کرنے والے سیاح صرف مکمل طور پر فِٹ اور اچھی حالت والی گاڑیاں استعمال کریں، گاڑیوں کے فیول ٹینک فل اور گرم کپڑے ساتھ رکھیں۔مزید برآ ں ٹریفک پولیس نے بھی ڈرائیورز کوسختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ رفتار میں اعتدال رکھیں، غیر ضروری اوورٹیکنگ سے گریز اور گاڑیاں صرف مخصوص پارکنگ زونز میں کھڑی کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ برف باری کے دوران کسی بھی صورت ڈبل لائن نہ بنائی جائے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔ انہوں نے سیاحوں سے گزارش کی کہ کسی بھی ہنگامی یا مشکل صورتحال میں ٹوورسٹ ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کریں۔








