دبئی۔29دسمبر (اے پی پی):پرتگال کے بین الاقوامی شہرہ آفاق لیجنڈ اور سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے واضح کیا ہے کہ وہ اس وقت تک فٹبال سے ریٹائرمنٹ نہیں لیں گے جب تک اپنے کیریئر کے ایک ہزار گول مکمل نہیں کر لیتے۔40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل تیسری مرتبہ مشرقِ وسطیٰ بہترین فٹبالر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کر لیا۔بی بی سی کے مطابق پرتگالی سٹار کو یہ اعزاز …
ایک ہزار گول کیے بغیر ریٹائرمنٹ نہیں لوں گا، کرسٹیانو رونالڈو

مزید خبریں
دبئی۔29دسمبر (اے پی پی):پرتگال کے بین الاقوامی شہرہ آفاق لیجنڈ اور سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے واضح کیا ہے کہ وہ اس وقت تک فٹبال سے ریٹائرمنٹ نہیں لیں گے جب تک اپنے کیریئر کے ایک ہزار گول مکمل نہیں کر لیتے۔40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل تیسری مرتبہ مشرقِ وسطیٰ بہترین فٹبالر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کر لیا۔بی بی سی کے مطابق پرتگالی سٹار کو یہ اعزاز دبئی میں منعقد ہونے والی گلوب سوکر ایوارڈز کی تقریب میں دیا گیا، جہاں انہوں نے کریم بنزیما، سالم الدوسری اور ریاض محرز جیسے نمایاں کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑا۔سال 2025 کے دوران کرسٹیانورونالڈو نے تمام مقابلوں میں مجموعی طور پر 40 گول سکور کیے، جو ان کی شاندار فارم اور مستقل کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔
وہ اس وقت سعودی عرب کے معروف کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ان کا معاہدہ 2027 کے وسط تک جاری رہے گا۔ایوارڈ وصول کرتے وقت 40 سالہ سٹار فٹبالر نے جذباتی تقریر میں کہا کہ مزید کھیلنا بہت مشکل ہے لیکن میرا جذبہ بلند ہے اور میں مزید کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے ہفتہ کو سعودی کلب النصر کی جانب سے الاخدود کے خلاف 0-3 کی فتح میں دو گول سکور کیے، جس کے بعد ان کے کلب اور ملک کے لیے مجموعی گولز کی تعداد 956 ہو گئی ہے۔
اس طرح وہ ایک ہزار گول کے تاریخی سنگِ میل سے صرف 44 گول کی دوری پر ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ سال جولائی میں النصر کلب کے ساتھ 2سالہ نیا معاہدہ کیا تھا، جو انہیں 42ویں سالگرہ سے آگے تک کھیلنے کا موقع دے گا۔ دبئی میں منعقدہ گلوب سوکر ایوارڈز میں بہترین مڈل ایسٹ پلیئر کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیل جاری رکھنا مشکل ضرور ہے، مگر ان کا جذبہ اور حوصلہ بدستور بلند ہے۔کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا تھا کہ ان کا اصل مقصد ٹرافیاں جیتنا اور ایک ہزار گول کا ہدف حاصل کرنا ہے، اور اگر انجریز آڑے نہ آئیں تو وہ یہ سنگِ میل ضرور عبور کریں گے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ 2026 فیفا ورلڈ کپ ان کا آخری بین الاقوامی ٹورنامنٹ ہوگا۔ یاد رہے کہ انہوں نے 2016 میں پرتگال کی قیادت کرتے ہوئے یورو کپ جتوایا تھا، جو ملک کی تاریخ کی پہلی بڑی بین الاقوامی کامیابی تھی۔








