دبئی۔29دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے ٹینس سٹار نک کرگیوس نےعمدہ کارکردگی کی بدولت بیٹل آف سیکسز نمائشی میچ میں بیلاروس کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون آرینا سبالینکا کو شکست دے دی۔بی بی سی کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے بیٹل آف سیکسز نمائشی میچ میں آسٹریلوی ٹینس سٹار نک کرگیوس نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بیلاروس کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور …
بیٹل آف سیکسز میچ ، ویمنز عالمی نمبر ون آرینا سبالینکا کو نک کرگیوس کے ہاتھوں شکست

مزید خبریں
دبئی۔29دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے ٹینس سٹار نک کرگیوس نےعمدہ کارکردگی کی بدولت بیٹل آف سیکسز نمائشی میچ میں بیلاروس کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون آرینا سبالینکا کو شکست دے دی۔بی بی سی کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے بیٹل آف سیکسز نمائشی میچ میں آسٹریلوی ٹینس سٹار نک کرگیوس نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بیلاروس کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون آرینا سبالینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 3-6 سے شکست سے دوچار کر دیا۔
مرد اور خاتون کھلاڑی کا یہ منفرد نمائشی مقابلہ دبئی میں ہوا جو پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنارہا۔چار گرینڈ سلام جیتنے والی بیلا روس کی ٹینس سٹار آرینا سبالینکا اور آسٹریلوی ٹینس سٹار نک کرگیوس کے درمیان مقابلے کا توازن برقرار رکھنے کے لیے خصوصی قوانین نافذ کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ مینز عالمی نمبر 671 نک کرگیوس نے ستمبر میں آرینا سبالینکا کو چیلنج دیا تھا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ آرینا سبالینکا کو شکست دینے میں انہیں اپنا سو فیصد دینے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی۔
نک کرگیوس نے یہ دعوی بھی کیا تھا کہ خواتین مردوں کی تیز سروسز کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔دبئی میں ہونے والا آرینا سبالینکا اور نک کیریوس کے درمیان نمائشی ٹینس میچ، جسے نئے ’بیٹل آف دی سیکسز‘ کا نام دیا گیا تھا، شائقین اور ماہرین کی توقعات پر پورا نہ اتر سکا کیونکہ میچ کا مجموعی انداز سست اور آف سیزن نمائشی مقابلے جیسا رہا، جس میں وہ جوش و خروش نظر نہیں آیا جس کی توقع کی جا رہی تھی۔30 سالہ نک کرگیوس جو اس وقت مردوں کی رینکنگ میں 671ویں نمبر پر ہیں، کے لیے یہ میچ اپنی موجودگی کا احساس دلانے اور ممکنہ طور پر 2026 میں اے ٹی پی ٹور میں واپسی کی تیاری کا موقع تھا۔
نک کرگیوس کی کارکردگی حالیہ برسوں میں کلائی کی سنگین انجری کے باعث متاثر رہی ہے۔سابق برطانوی نمبر ون ٹینس سٹار اینابیل کرافٹ نے اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقابلہ ان کی توقعات کے مطابق نہیں رہا اور وہ اس سے زیادہ سنسنی خیز میچ کی امید کر رہی تھیں۔یوں یہ نمائشی مقابلہ زیادہ تر سوالات ہی چھوڑ گیا، جبکہ ٹینس شائقین کو وہ تفریح فراہم نہ کر سکا جس کا وعدہ کیا گیا تھا۔








