اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےپاکستان بال اینڈ ڈیک ہاکی فیڈریشن کے وفد نے صدر مصباح ناز کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے فیڈریشن کی مجموعی کارکردگی، جاری سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں سے گورنر کو آگاہ کیا۔پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق وفد نے بتایا کہ پاکستان میں بال اینڈ ڈیک ہاکی کے فروغ کے لیے مختلف سطحوں …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےپاکستان بال اینڈ ڈیک ہاکی فیڈریشن کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےپاکستان بال اینڈ ڈیک ہاکی فیڈریشن کے وفد نے صدر مصباح ناز کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے فیڈریشن کی مجموعی کارکردگی، جاری سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں سے گورنر کو آگاہ کیا۔پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق وفد نے بتایا کہ پاکستان میں بال اینڈ ڈیک ہاکی کے فروغ کے لیے مختلف سطحوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور قومی ٹیم کی بین الاقوامی سطح پرنمائندگی سے ملک کا مثبت تشخص اجاگر ہو رہا ہے۔
اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے فیڈریشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کھیلوں کے فروغ کو نوجوانوں کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔ملاقات کے دوران وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے بال اینڈ ڈیک ہاکی قومی چیمپئن شپ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی دعوت بھی دی ۔ گورنر نے کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔








