گورنر خیبرپختونخوا سے چینی ادارے چائنا سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن کے وفد کی ملاقات، مائنز اینڈ منرلز کے شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق تجاویز و منصوبوں سے آگاہ کیا

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے عوامی جمہوریہ چین کے ادارے چائنا سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن (سی سی ای سی سی)کے اعلیٰ سطحی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق وفد کی قیادت منیجنگ ڈائریکٹر وانگ چائوژو کر رہے تھے جبکہ وفد میں جنرل منیجر لیو ژن اور ڈائریکٹر چائو میئی بھی شامل تھے۔ وفد نے خیبرپختونخوا میں …

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے عوامی جمہوریہ چین کے ادارے چائنا سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن (سی سی ای سی سی)کے اعلیٰ سطحی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق وفد کی قیادت منیجنگ ڈائریکٹر وانگ چائوژو کر رہے تھے جبکہ وفد میں جنرل منیجر لیو ژن اور ڈائریکٹر چائو میئی بھی شامل تھے۔

وفد نے خیبرپختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز کے شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق اپنی تجاویز اور منصوبوں سے گورنر کو آگاہ کیا۔چینی وفد نے خیبرپختونخوا میں معدنی وسائل کی وسیع صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی سی ای سی سی اس شعبے میں جدید ٹیکنالوجی، مہارت اور سرمایہ کاری لانے کی خواہاں ہےجس سے صوبے میں معاشی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے چینی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا معدنی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے اور حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری بالخصوص دوست ملک چین کو خوش آمدید کہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز کے شعبے میں سرمایہ کاری صوبے کی معیشت مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔