گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے امریکی ریاست اوہائیو کولمبس کی گروو پورٹ سٹی کونسل کے رکن عبداللہ برسا کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات بارے تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):امریکا کی ریاست اوہائیو کولمبس کی گروو پورٹ سٹی کونسل کے رکن عبداللہ برسا جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں، نے وفد کے ہمراہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی جس دوران پاک امریکا تعلقات اور اس حوالے سے پاکستانی کمیونٹی کے کردار بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق …

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):امریکا کی ریاست اوہائیو کولمبس کی گروو پورٹ سٹی کونسل کے رکن عبداللہ برسا جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں، نے وفد کے ہمراہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی جس دوران پاک امریکا تعلقات اور اس حوالے سے پاکستانی کمیونٹی کے کردار بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے سفیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا کردار لائق ستائش ہے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔عبداللہ برسا نے پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا کا روشن چہرہ اجاگر کرنے کے حوالے سے فیصل کریم کنڈی کے کردار اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔