لاہور روڈ برجیاں سٹاپ کے قریب دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، ایک جاں بحق، پانچ زخمی

چنیوٹ ۔ 29 دسمبر (اے پی پی):لاہور روڈ برجیاں سٹاپ کے قریب شدید دھند کے باعث مسافر بس گنا لوڈڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ،بس میں سوار 05 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت فلک شیر …

چنیوٹ ۔ 29 دسمبر (اے پی پی):لاہور روڈ برجیاں سٹاپ کے قریب شدید دھند کے باعث مسافر بس گنا لوڈڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ،بس میں سوار 05 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت فلک شیر ولد خوشی محمد، عمر تقریباً 40 سال، سکنہ ٹبہ شاہ بلول کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمی ہونے والوں میں لال خان ولد بہادر خان (45) سکنہ جھنگ،حمزہ ربانی ولد غلام ربانی (25) سکنہ سرگودھا،ممتاز ولد شہامت (60) سکنہ جھنگ،کنیز فاطمہ زوجہ نور محمد (45) سکنہ بھوانہ،محمد عمران ولد محمد رمضان (27) سکنہ جھنگ شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک شدید زخمی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ چار زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔