53 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ اسلام آباد میں شروع ہو گئی

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام 53 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے۔ چیمپئن شپ کا افتتاح وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ)وجاہت حسین ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام، سید نوید الحسن اور ڈائریکٹر سعید احمد چوہدری کے علاوہ …

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام 53 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے۔ چیمپئن شپ کا افتتاح وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ)وجاہت حسین ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام، سید نوید الحسن اور ڈائریکٹر سعید احمد چوہدری کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی،پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں اور چیمپئن شپ میں مردوں کے 24 اور خواتین کے 21 ایونٹس منعقد ہو رہے ہیں۔ چیمپئن شپ 31 دسمبر تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔