بیجنگ۔29دسمبر (اے پی پی):چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لین جیان نے کہا ہے کہ تائیوان کے معاملے پر کسی بھی قسم کی حد عبور کرنے یا اشتعال انگیزی کی قابل مذمت کارروائی کا چین کی جانب سے بھرپور اور مضبوط جواب دیا جائے گا اور چین کے اتحاد کی کوششوں کو ناکام بنانے کی ہر کوشش انجام کار ناکام ہوگی۔شنہوا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان …
تائیوان کے معاملے پر کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ترجمان چینی وزارت خارجہ

مزید خبریں
بیجنگ۔29دسمبر (اے پی پی):چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لین جیان نے کہا ہے کہ تائیوان کے معاملے پر کسی بھی قسم کی حد عبور کرنے یا اشتعال انگیزی کی قابل مذمت کارروائی کا چین کی جانب سے بھرپور اور مضبوط جواب دیا جائے گا اور چین کے اتحاد کی کوششوں کو ناکام بنانے کی ہر کوشش انجام کار ناکام ہوگی۔شنہوا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے یہ بیان روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں دیا۔ یہ سوال عوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی جانب سے تائیوان جزیرے کے گرد پیر سے شروع ہونے والی فوجی مشقوں جنہیں ’’جسٹس مشن 2025‘‘ کا نام دیا گیا ہے، کے حوالے سے کیا گیا تھا۔
سی جی ٹی این کے مطابق ترجمان نے کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے کی جانے والی فوجی مشق تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کی طاقت کے ذریعے علیحدگی حاصل کرنے کی سازشوں کے خلاف اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ایک ضروری کارروائی ہے ۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی انتظامیہ ’’تائیوان کی علیحدگی ‘‘ کے موقف پر قائم ہے جو امریکا پر انحصار کرتے ہوئے علیحدگی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور تائیوان کو گولہ بارود کے ڈپو میں تبدیل کرنا چاہتی ہے جس سے امن کو تباہ ، بحران پیدا کرنے اور جنگ کا پروپیگنڈہ کرنے والوں کا اصل چہرہ مکمل طور پر بے نقاب ہو گیا ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتوں کی تائیوان کے ذریعے چین کو محدود کرنے کی ناکام کوششیں اور ان کا تائیوان کو مسلح کرنا صرف اور صرف تائیوان کی علیحدگی کی غلط سوچ کو بڑھا کر تائیوان کو جنگ کی خطرناک صورتحال میں دھکیلنا ہے ۔لین جیان کا کہنا تھا کہ تائیوان کا معاملہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے، چین کا اپنی قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا عزم غیر متزلزل ہے۔ تائیوان کے معاملے پر کسی بھی اشتعال انگیزی کا چین کی طرف سے سخت جواب دیا جائے گا اور چین کی وحدت میں رکاوٹ ڈالنے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔








