ٹِم ڈیوڈ فٹنس مسائل کے باعث بگ بیش لیگ سے باہرہوگئے

ہوبارٹ۔29دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ٹِم ڈیوڈ کو فٹنس مسائل کے باعث بگ بیش لیگ (بی بی ایل ) کے بقیہ میچز سے باہر کر دیا گیا ہے، کیونکہ سکین رپورٹس میں ان کے رائٹ ہیمسٹرنگ میں گریڈ ٹو انجری کی تصدیق ہوئی ہے۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق یہ انجری ہوبارٹ ہریکینز اور پرتھ سکارچرز کے درمیان 26 دسمبر کو کھیلے گئے میچ کے دوران …

ہوبارٹ۔29دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ٹِم ڈیوڈ کو فٹنس مسائل کے باعث بگ بیش لیگ (بی بی ایل ) کے بقیہ میچز سے باہر کر دیا گیا ہے، کیونکہ سکین رپورٹس میں ان کے رائٹ ہیمسٹرنگ میں گریڈ ٹو انجری کی تصدیق ہوئی ہے۔

سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق یہ انجری ہوبارٹ ہریکینز اور پرتھ سکارچرز کے درمیان 26 دسمبر کو کھیلے گئے میچ کے دوران رنز لیتے ہوئے پیش آئی، جس کے بعد ٹم ڈیوڈ کو میدان چھوڑنا پڑا۔ ہوبارٹ ہریکینز نے بیان میں بتایا کہ ٹِم ڈیوڈ کی بحالی کا عمل جاری ہے اور وہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہونے کی راہ پر گامزن ہیں، جو 7 فروری 2026سے شروع ہو رہا ہے۔

فرنچائز کے مطابق ٹم ڈیوڈ کو احتیاطی طور پر بگ بیش لیگ کے بقیہ سیزن میں نہیں کھلایا جائے گا تاکہ وہ مکمل فٹنس کے ساتھ عالمی ایونٹ میں شرکت کر سکیں۔واضح رہے کہ ٹِم ڈیوڈ کو رواں سال کے آغاز میں آئی پی ایل 2025 کے دوران بھی ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے باعث وہ رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے فائنل سمیت آخری چند میچز میں شرکت نہ کر سکے تھے۔

 

مزید خبریں