ماسکو۔29دسمبر (اے پی پی):بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے زیر کنٹرول یوکرین کے ایٹمی بجلی گھر زیپوریزیا کے آس پاس روسی اور یوکرینی فوجوں کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیاہے۔ تاس کے مطابق رافیل گروسی نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے نے زیپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب روسی اور یوکرینی افواج …
زیپوریزیا ایٹمی بجلی گھر کے آس پاس روسی و یوکرینی افواج میں جنگ بندی پر اتفاق ہو گیاہے، سربراہ آئی اے ای اے

مزید خبریں
ماسکو۔29دسمبر (اے پی پی):بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے زیر کنٹرول یوکرین کے ایٹمی بجلی گھر زیپوریزیا کے آس پاس روسی اور یوکرینی فوجوں کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیاہے۔ تاس کے مطابق رافیل گروسی نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے نے زیپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب روسی اور یوکرینی افواج کے درمیان مقامی جنگ بندی کے لئے ثالثی کی ہے جس سے بجلی گھر کی طرف جانے والی بجلی کی لائنوں کی مرمت کی جا سکتی ہے۔
زیپوریزیا ایٹمی بجلی گھر یورپ کی سب سے بڑی جوہری تنصیب ہے جو 2022 سے روسی کنٹرول میں ہے، اس کے انفراسٹرکچر پر حملوں کی وجہ سے اس کو بجلی کی فراہمی بار بار معطل ہو چکی ہے۔ روسی حکام نے یوکرین کی افواج پر سٹیشن کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے ۔ آئی اے ای اے کی طرف سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سائٹ پر موجود اس کی ٹیم مرمت کے کام کی نگرانی کر رہی ہے جو کئی دنوں تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
یہ اقدام روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے دوران جوہری حادثے کے خطرے کو کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے پاور ٹرانسمیشن کو بحال کرنے اور نیوکلیئر سیفٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ایک نئے عارضی انتظام پر اتفاق کرنے پر فریقین کا شکریہ ادا کیا ۔








