اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف بار ی کی توقع ہے تاہم شام/رات میں خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پرابرآلود رہنے کاامکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف بار ی کی توقع ہے تاہم شام/رات میں خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف بار ی کا امکان ہے، شمال /جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں صبح/رات کے اوقات درمیانی سے شدید دھند کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی07، گوپس منفی05، سکردومنفی03، قلات، پاراچنار، بگروٹ منفی02، مالم جبہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔








