وفاقی وزیر داخلہ. کا جام شہادت نوش کرنے والے میجر عدیل زمان کو خراج عقیدت

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے باجوڑ کے علاقے میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر عدیل زمان کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے شہید کی جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میجر عدیل زمان نے انتہائی دلیری سے کارروائی کرتے ہوئے 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت …

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے باجوڑ کے علاقے میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر عدیل زمان کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے شہید کی جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میجر عدیل زمان نے انتہائی دلیری سے کارروائی کرتے ہوئے 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید میجر نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا اور اپنے خون سے شجاعت و جرات کی ایک نئی تاریخ رقم کی۔