سہیل آفریدی اور ان کی پارٹی قیادت پاکستان کی وحدت پر حملہ کر تی ہے ، خواجہ محمد آصف

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئےکہا ہے کہ آپ کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت پہ حملہ ہوتا ہےاور بار بار ہوتاہے ، آپ کی پارٹی کی قیادت بشمول آپ کے پاکستان کی وحدت پہ حملہ کرتے ہیں۔ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ آپ کے ورکر آپ کی قیادت کے آشیر …

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئےکہا ہے کہ آپ کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت پہ حملہ ہوتا ہےاور بار بار ہوتاہے ، آپ کی پارٹی کی قیادت بشمول آپ کے پاکستان کی وحدت پہ حملہ کرتے ہیں۔

ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ آپ کے ورکر آپ کی قیادت کے آشیر باد سے انتہائی گندی زبان سوشل میڈیا پر استعمال کرتے ہیں، ان سب چیزوں سے اس وقت بھی آئینی عہدوں اور بین الصوبائی عزت خراب ہو رہی ہوتی ہے، آئیں سب مل کر اس کی مذمت اور سدباب کرتے ہیں۔