سردار ایاز صادق کاباجوڑ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دہشتگروں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر عدیل زمان کوخراج عقیدت پیش کیا ۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے پانچ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز …

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دہشتگروں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر عدیل زمان کوخراج عقیدت پیش کیا ۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے پانچ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی جبکہ دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہو جام شہادت نوش کرنے والے میجر عدیل زمان کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میجر عدیل زمان کی شہادت پر قوم کو فخر ہے۔

میجر عدیل زمان نے آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے وطن پر جان قربان کی۔شہداء کی قربانیاں ملک کے امن و سلامتی کی ضمانت ہیں۔بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی پراکسیز کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی حیثیت رکھتے ہیں۔دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے شہید میجر عدیل زمان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیااور کہا کہ شہید کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر قومی اسمبلی نے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا بھی کی۔