نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے 2025 کے سال میں 2196 بڑے سائبر کرائم کیسز کی تحقیقات مکمل کیں جن میں 2902 ملزموں کو گرفتار کیا گیا

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سال 2025 کے دوران 2196 بڑے سائبر کرائم کیسز کی تحقیقات مکمل کیں جن میں 2902 ملزموں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 774 کیسز میں سزائیں دی گئیں۔سالانہ رپورٹ کے مطابق، اس سال آن لائن فراڈ اور مالی جرائم کے متاثرین سے 461 ملین روپے کی رقم برآمد کی گئی۔ 46 ہزار سے زائد …

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سال 2025 کے دوران 2196 بڑے سائبر کرائم کیسز کی تحقیقات مکمل کیں جن میں 2902 ملزموں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 774 کیسز میں سزائیں دی گئیں۔سالانہ رپورٹ کے مطابق، اس سال آن لائن فراڈ اور مالی جرائم کے متاثرین سے 461 ملین روپے کی رقم برآمد کی گئی۔ 46 ہزار سے زائد جعلی بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والیٹس کو منجمد کیا گیا جبکہ 5 بڑے مقامی اور بین الاقوامی سائبر کرائم نیٹ ورکس کو توڑ ا گیا۔اسی طرح، بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے خلاف آپریشن میں 35 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے نے جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور مشین لرننگ پر مبنی سائبر انٹیلی جنس سسٹم متعارف کروایا ہے، جس کے لیے 300 سے زائد افسران کو جدید سائبر تحقیقات کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔سائبر کرائم سے آگاہی مہم 2 ملین شہریوں تک پہنچی، شناخت کی چوری اور کرپٹو فراڈ پر 30 سے زائد ایڈوائزریز جاری کی گئیں۔این سی سی آئی اے نے انٹرپول سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں سے تعاون کو مزید مضبوط کیا ہے اور اگلے سال نیشنل سائبر کرائمز رپورٹنگ پورٹل کے آغاز کا اعلان بھی کیا ہے۔ اس سلسلے میں اہم معاشی شعبوں کے ساتھ مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔