چین کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے پر اسرائیل کی مخالفت ، صومالیہ کی حمایت کا اعادہ

بیجنگ ۔30دسمبر (اے پی پی):چین نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے پر اسرائیل کی مخالفت کرتے ہوئے صومالیہ کی حمایت کا اعادہ کیاہے ۔ العربیہ کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ نے جاری بیان میں کہاہے کہ چین صومالیہ میں علاقوں کو تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتا ہےاور مشرقی افریقی ملک صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کی تصدیق کی۔چینی وزارت کے ترجمان …

بیجنگ ۔30دسمبر (اے پی پی):چین نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے پر اسرائیل کی مخالفت کرتے ہوئے صومالیہ کی حمایت کا اعادہ کیاہے ۔ العربیہ کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ نے جاری بیان میں کہاہے کہ چین صومالیہ میں علاقوں کو تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتا ہےاور مشرقی افریقی ملک صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کی تصدیق کی۔چینی وزارت کے ترجمان لِن جیان نےپریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ کسی بھی ملک کو اپنے مفادات کے لیے دوسرے ممالک کی اندرونی علیحدگی پسند قوتوں کی حوصلہ افزائی یا حمایت نہیں کرنی چاہیے۔اس موقع پر انہوں نے صومالی لینڈ کے حکام پر بھی زور دیا کہ وہ علیحدگی پسند سرگرمیاں اور بیرونی قوتوں کے ساتھ سازبازبند کریں۔

مزید خبریں