مراکش اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں افریقا کپ آف نیشنز کے ٹاپ 16 رائونڈ میں پہنچ گئیں

رباط۔30دسمبر (اے پی پی):مراکش اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں افریقا کپ آف نیشنز کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہوگئیں۔میزبان مراکش نے زیمبیا کو گروپ اے کے اپنے تیسرے اور آخری میچ میں با آسانی 0-3 گول سے شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم نے گروپ بی کے اپنے تیسرے میچ میں زمبابوےکو سخت مقابلے کے بعد 2-3 گول سے ہرا …

رباط۔30دسمبر (اے پی پی):مراکش اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں افریقا کپ آف نیشنز کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہوگئیں۔میزبان مراکش نے زیمبیا کو گروپ اے کے اپنے تیسرے اور آخری میچ میں با آسانی 0-3 گول سے شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم نے گروپ بی کے اپنے تیسرے میچ میں زمبابوےکو سخت مقابلے کے بعد 2-3 گول سے ہرا کر ٹاپ 16 رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔

بی بی سی کے مطابق میزبان مراکش کی افریقا کپ آف نیشنزکے گروپ اے میں دوسری فتح تھی جبکہ اس کا ایک میچ برابری پر ختم ہوگیا تھا، مراکش کے ایوب الکعبی نے دو جبکہ ابراہیم عبدالقادر ڈیازنے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ مراکش کے دارالحکومت رباط کے پرنس مولائے عبد اللہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کا آغاز مراکش کے لیے شاندار رہا، جب ایوب الکعبی نے نویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم مراکش کو زیمبیا کے خلاف 0-1 کی برتری دلائی ۔

ابراہیم عبدالقادر ڈیازنے 27 ویں منٹ پر اپنا پہلا اور میچ کا دوسرا گول کر کے مقابلہ 0-2 کر دیا۔ ایوب الکعبی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 50 ویں منٹ پر ایک اور گول کر کے مقابلہ 0-3 کر دیاجو میچ کے اختتام تک برقرار رہا،یوں مراکش نے نہ صرف میچ میں زیمبیا کو 0-3 گول سے ہرا دیا بلکہ پری کوارٹر فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ گروپ بی کے میچ میں جنوبی افریقا اور زمبابوے کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں سخت مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم نے زمبابوے کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ 16 رائونڈ تک رسائی حاصل کرلی۔

مزید خبریں