اقوام متحدہ کی سکیو رٹی کونسل کی ن انسداد دہشت گردی کے ادارے کے مینڈیٹ کی تجدید

اقوام متحدہ ۔30دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سکیو رٹی کونسل نے انسداد دہشت گردی کے ادارے کے مینڈیٹ کی تجدید کی۔شنہو ا کے مطابق اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے پیر کو ایک قرارداد منظور کی جس کے تحت انسداد دہشت گردی کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹوریٹ (سی ٹی ای ڈی ) کے مینڈیٹ کی مدت 5 جنوری 2029 تک تجدید کر دی گئی۔ سی ٹی ای ڈیایک اقوام متحدہ …

اقوام متحدہ ۔30دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سکیو رٹی کونسل نے انسداد دہشت گردی کے ادارے کے مینڈیٹ کی تجدید کی۔شنہو ا کے مطابق اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے پیر کو ایک قرارداد منظور کی جس کے تحت انسداد دہشت گردی کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹوریٹ (سی ٹی ای ڈی ) کے مینڈیٹ کی مدت 5 جنوری 2029 تک تجدید کر دی گئی۔

سی ٹی ای ڈیایک اقوام متحدہ کا سیکرٹریٹ ادارہ ہے جو سکیو رٹی کونسل کے ماتحت انسداد دہشت گردی کمیٹی (سی ٹی سی ) کی معاونت کرتا ہے۔قرارداد 2810 کو 15 ارکان پر مشتمل سیکیورٹی کونسل نے یکمشت منظور کیا، جس کے مطابق سی ٹی ای ڈی آئندہ مدت کے لیے سی ٹی سی کی پالیسی رہنمائی کے تحت ایک خصوصی سیاسی مشن کے طور پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔

قرارداد میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سیکیورٹی کونسل کی قرارداد 1373 کی عملداری کا غیر جانبدارانہ اور ماہر تجزیہ، جو سی ٹی سی کو قائم کرتی ہے، اور قرارداد 1624 کی عملداری کا تجزیہ، جس میں رکن ممالک سے دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے اشتعال انگیزی کو جرم قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، سی ٹی ای ڈی کا بنیادی کام ہے۔سی ٹی ای ڈی کو مارچ 2004 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس کا مینڈیٹ اس سال کے آخر میں ختم ہونے والا تھا، اور اسے آخری مرتبہ دسمبر 2021 میں تجدید کیا گیا تھا۔

مزید خبریں