نیویارک ۔30دسمبر (اے پی پی):پاکستان کے سفارتکار رفیع الدین احمد جو ہفتہ کو انتقال کر گئے تھے کو نیو جرسی میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔ممتاز سفارتکار رفیع الدین احمد نے دہائیوں تک اقوام متحدہ میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دیں اور طویل بیماری کے بعد نیویارک کے ایک ہسپتال میں 93 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ان کی نماز جنازہ میں ان کے دوستوں، اقوام متحدہ …
پاکستان کےسفارتکار رفیع الدین احمد کو سپردِ خاک کر دیا گیا

مزید خبریں
نیویارک ۔30دسمبر (اے پی پی):پاکستان کے سفارتکار رفیع الدین احمد جو ہفتہ کو انتقال کر گئے تھے کو نیو جرسی میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔ممتاز سفارتکار رفیع الدین احمد نے دہائیوں تک اقوام متحدہ میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دیں اور طویل بیماری کے بعد نیویارک کے ایک ہسپتال میں 93 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ان کی نماز جنازہ میں ان کے دوستوں، اقوام متحدہ کے ساتھیوں اور اہلِ خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندےعثمان جدون نے نماز جنازے میں پاکستانی حکومت کی نمائندگی کی۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے رفیع الدین احمد کے انتقال پر جاری بیان میں انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بین الاقوامی سفارتکاری میں ایک نمایاں شخصیت تھے۔انہوں نے کہا کہ رفیع الدین کثیرالجہتی سفارتکاری میں ایک بھرپور وراثت چھوڑ گئے ہیں جو دنیا بھر کے نوجوان سفارتکاروں کے لیے تحریک کا باعث بنے گی۔ پاکستان اور اقوام متحدہ کے لیے یہ ایک بہت بڑا نقصان ہے۔
رفیع الدین احمد نے اقوامِ متحدہ میں امتیازی خدمات انجام دیں اور ممتاز عہدوں پر فائز رہے، جن میں انڈر سیکرٹری جنرل، سیکرٹری جنرل کرٹ والڈہائم کے چیف ڈی کابینیٹ، اقوامِ متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل (UNESCAP) کے ایگزیکٹو سیکرٹری، اور سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی/نمائندے کے طور پر متعدد اہم ذمہ داریاں شامل ہیں۔ان کے پسماندگان میں دو بیٹے -ضیاء الدین اور کمال الدین ہیں۔ اُن کی اہلیہ نگہت احمد، 2023 میں انتقال کر گئی تھیں۔








