دبئی۔30دسمبر (اے پی پی):فیفا اور دبئی سپورٹس کونسل نے فٹ بال کی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں اور شخصیات کو نوازنے کے لیے ایک نئے سالانہ عالمی ایوارڈز کی تقریب کے انعقاد کا معاہدہ کیا ہے۔ دبئی میں جاری ’’ورلڈ سپورٹس سمٹ‘‘ کے دوران اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کے مطابق 2026 سے دبئی میں اس نئی باضابطہ عالمی تقریب کا آغاز کیا جائے گا۔اس تاریخی اعلان کے …
فیفا اور دبئی سپورٹس کونسل کے درمیان تاریخی شراکت داری، دنیا کے بہترین فٹ بالرز کے لیے نئے سالانہ ایوارڈز کا اعلان

مزید خبریں
دبئی۔30دسمبر (اے پی پی):فیفا اور دبئی سپورٹس کونسل نے فٹ بال کی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں اور شخصیات کو نوازنے کے لیے ایک نئے سالانہ عالمی ایوارڈز کی تقریب کے انعقاد کا معاہدہ کیا ہے۔ دبئی میں جاری ’’ورلڈ سپورٹس سمٹ‘‘ کے دوران اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کے مطابق 2026 سے دبئی میں اس نئی باضابطہ عالمی تقریب کا آغاز کیا جائے گا۔اس تاریخی اعلان کے موقع پر دبئی کے ولی عہد، متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم بھی موجود تھے۔
فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو اور دبئی سپورٹس کونسل کے چیئرمین شیخ منصور بن محمد بن راشد آل مکتوم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ ایوارڈز فٹ بال کی دنیا کے سب سے معتبر اور واحد سرکاری اعزازات ہوں گے، جن میں میدان کے اندر اور باہر بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو عالمی سطح پر سراہا جائے گا۔فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے اس موقع پر کہا کہ دبئی ایک ایسا شہر ہے جو فٹ بال سے محبت کرتا ہے اور ہم یہاں ایک عالمی معیار کی تقریب تیار کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک تقریب نہیں بلکہ فٹ بال کی عظمت اور سال بھر کی بہترین کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا ایک جدید طریقہ ہوگا۔
شیخ منصور بن محمد بن راشد آل مکتوم نے بھی فیفا کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ عالمی فٹ بال کے نقشے پر دبئی کے ممتاز مقام اور کھیل کے روشن مستقبل کی تعمیر میں اس کے کلیدی کردار کی عکاسی کرتا ہے۔سال 2026 سے شروع ہونے والی یہ تقریب دنیا کی بااثر فٹ بال شخصیات کو ایک چھت تلے جمع کرے گی، جہاں گزشتہ سال کے بہترین کھلاڑیوں، ٹیموں اور دیگر کامیابیوں کا جشن منایا جائے گا۔ فیفا کی جانب سے ایوارڈز کی مختلف کیٹیگریز، نامزدگیوں کے طریقہ کار اور ووٹنگ سسٹم کے بارے میں مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔








