روساریو سینٹرل نےجارجے المیرون کونیا مینجر مقرر کر دیا

بیونس آئرس۔30دسمبر (اے پی پی):ارجنٹائن کے ٹاپ فلائٹ کلب روساریو سینٹرل نے جارجے المیرون کو آئندہ سیزن 2026 کے لئے ٹیم کا مینجر مقرر کر دیا ہے۔شنہوا کے مطابق 54 سالہ جارجے المیرون آریل ہولان کی جگہ ذمہ داریاں نبھائیں گے، جو 2025 لیگ چیمپئن ٹرافی جیتنے کے باوجود باہمی رضامندی سے کلب چھوڑ گئے ہیں۔ یہ ٹرافی اپرورا اور کلاوسورا سیزنز میں سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی …

بیونس آئرس۔30دسمبر (اے پی پی):ارجنٹائن کے ٹاپ فلائٹ کلب روساریو سینٹرل نے جارجے المیرون کو آئندہ سیزن 2026 کے لئے ٹیم کا مینجر مقرر کر دیا ہے۔شنہوا کے مطابق 54 سالہ جارجے المیرون آریل ہولان کی جگہ ذمہ داریاں نبھائیں گے، جو 2025 لیگ چیمپئن ٹرافی جیتنے کے باوجود باہمی رضامندی سے کلب چھوڑ گئے ہیں۔ یہ ٹرافی اپرورا اور کلاوسورا سیزنز میں سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی ٹیم کو دی جاتی ہے۔

روساریو سینٹرل نے اپنے آفیشل ویب سائٹ پر مختصر بیان میں جارجے المیرون کے تقرر کا اعلان کیا اور انہیں خوش آمدید کہا، تاہم معاہدے کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم جارجے المیرون کو اپنے کلب میں خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کی کامیابی کی خواہش رکھتے ہیں۔جارجے المیرون کے 18 سالہ کیریئر میں انڈیپنڈینٹے، اٹلیٹیکو نیشنل، لینوس، سان لورینزو، ایلچے، بوکا جونیئرز اور کولو سمیت متعدد ٹیموں کی قیادت شامل ہے۔

مزید خبریں