افغانستان، بدخشاں میں مٹی کے تودے گرنے سے سونے کی کان میں کام کرنے والے 3 کان کن ہلاک

کابل۔30دسمبر (اے پی پی):شمالی افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں مٹی کے تودے گرنے سے سونے کی کان میں کام کرنے والے تین کان کن ہلاک ہو گئے۔شنہوا نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ ضلع کشم میں واقع سونے کی کان میں پیش آیا جس کے نتیجے میں تینوں کان کن ملبے تلے دب کر موقعے پر ہی ہلاک ہو گئے۔ مقامی افراد کے مطابق ایسے واقعات کی …

کابل۔30دسمبر (اے پی پی):شمالی افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں مٹی کے تودے گرنے سے سونے کی کان میں کام کرنے والے تین کان کن ہلاک ہو گئے۔شنہوا نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ ضلع کشم میں واقع سونے کی کان میں پیش آیا جس کے نتیجے میں تینوں کان کن ملبے تلے دب کر موقعے پر ہی ہلاک ہو گئے۔ مقامی افراد کے مطابق ایسے واقعات کی بنیادی وجوہات میں حفاظتی اقدامات کی کمی، غیر تربیت یافتہ افرادی قوت، ضروری مشینری کا فقدان اور روایتی و فرسودہ کان کنی کے طریقوں پر انحصار شامل ہے۔

مزید خبریں