لاہور۔30دسمبر (اے پی پی):سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس افسران کو پروموشن رینکس لگانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے44 افسران کو انسپکٹر کے رینکس لگائے۔ تقریب میں ملتان ریجن کے21 اور بہاولپور ریجن کے23 پولیس افسران کو ترقی دی گئی۔آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پروموشن آپکی …
لاہور، سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹرز کو رینکس لگانے کی تقریب کا انعقاد

مزید خبریں
لاہور۔30دسمبر (اے پی پی):سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس افسران کو پروموشن رینکس لگانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے44 افسران کو انسپکٹر کے رینکس لگائے۔ تقریب میں ملتان ریجن کے21 اور بہاولپور ریجن کے23 پولیس افسران کو ترقی دی گئی۔آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پروموشن آپکی محنت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہاولپور ریجن سے تعلق رکھنے والے مسیحی کمیونٹی کے انسپکٹر جبران جیراڈ اور ہندو کمیونٹی کے شمن رام کو بھی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی جو پنجاب پولیس میں مساوات اور میرٹ کی روشن مثال ہے،انہوں نے کہا کہ سال 2025 بھی فاسٹ ٹریک پروموشنز کا سال رہا، جس کے دوران1047 سب انسپکٹرز کو ترقی دی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ سال انسپکٹر عہدے کی100 سے زائد نشستوں پر ترقی کے لیے پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد کیا جائے گا جبکہ مختلف عہدوں پر ترقی کے لیے افسران کا پروموشن شیڈول بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ پروموشن کے ذریعے افسران کو عزت دی گئی ہے، اب افسران بہترین رویے سے شہریوں اور سائلین کو بھی وہی عزت دیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پروموشنز، ویلفیئر اور موٹیویشن کے بدلے پاکستانی عوام کی بے لوث خدمت کو یقینی بنایا جائے۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب عمران ارشد، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔








