اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ / اسمبلنگ میں نومبر 2025 کے دوران 8فیصد اضافہ ہوا ہے، اس دوران موبائل فونز کی مینوفیکچرنگ / اسمبلنگ 2.49 ملین یونٹس تک بڑھ گئی، مقامی طور پر تیار کردہ فونز میں سے 53 فیصد سمارٹ فونز جبکہ 47 فیصد ٹوجی فونز شامل ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2024 کے دوران ملک میں 2.31 …
پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ / اسمبلنگ میں نومبر 2025 کے دوران 8فیصد اضافہ ہوا ہے،پی ٹی اے

مزید خبریں
اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ / اسمبلنگ میں نومبر 2025 کے دوران 8فیصد اضافہ ہوا ہے، اس دوران موبائل فونز کی مینوفیکچرنگ / اسمبلنگ 2.49 ملین یونٹس تک بڑھ گئی، مقامی طور پر تیار کردہ فونز میں سے 53 فیصد سمارٹ فونز جبکہ 47 فیصد ٹوجی فونز شامل ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2024 کے دوران ملک میں 2.31 ملین موبائل فونز تیار کئے گئے تھے تاہم رواں سال نومبر 2025 کے دوران موبائل فونز کی مینوفیکچرنگ / اسمبلنگ کا حجم 2.49 ملین یونٹس تک پہنچ گیا۔ اس طرح نومبر 2024 کے مقابلہ میں نومبر 2025 کے دوران موبائل فونز کی اندون ملک تیاری میں 0.18 ملین یونٹس یعنی 7.79 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے اکتوبر 2025 کے مقابلہ میں نومبر 2025 کے دوران موبائل فونز کی اندرون ملک تیاری میں 7فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق رواں سال 2025 کے ابتدائی گیارہ ماہ میں (جنوری تا نومبر ) کے دوران پاکستان میں 27.6 ملین یونٹس موبائل فونز کی مینوفیکچرنگ / اسمبلنگ کی گئی ہے جن میں 53 فیصد یعنی 14.51 ملین یونٹس سمارٹ فونز جبکہ 13.09ملین یونٹس یعنی 47 فیصد ٹوجی فونز شامل ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق رواں سال 2025 میں جنوری تا نومبر کے دوران پاکستان میں موبائل فونز کی 88فیصد طلب مقامی طور پر تیارکردہ فونز سے پوری کی گئی ہے تاہم سال 2025 کے ابتدائی 10 ماہ میں یہ شرح 93 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق اندرون ملک موبائل فونز کی تیاری میں انفلیکس سرفہرست رہی ہے جس نے جنوری تا نومبر 2025 کے دوران 3.47 ملین یونٹس پر رہی ہے اور ویوو موبائل فونز کی پیداوار 2.2 ملین یونٹس رہی ہے۔ اسی طرح ٹیکنوفونز کی پیداوار 1.73 ملین یونٹس، سام سنگ 1.57 ملین یونٹس، ژائومی 1.35 ملین یونٹس، کیو موبائلز 1.06 ملین یونٹس، رئیل می 1ملین یونٹس اور جی فائیو کی پیداوار 0.92 ملین یونٹس ریکارڈ کی گئی ہے۔








