اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ملکی سیاست میں نمایاں کردار ادا کیا، خالدہ ضیاء کا شمار جنوبی ایشیا کی اہم سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بنگلہ دیش ایک مدبر، تجربہ کار اور …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ملکی سیاست میں نمایاں کردار ادا کیا، خالدہ ضیاء کا شمار جنوبی ایشیا کی اہم سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بنگلہ دیش ایک مدبر، تجربہ کار اور مخلص سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا، خالدہ ضیاء کی سیاسی خدمات اور جمہوری جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام بنگلہ دیش کی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے خالدہ ضیاء کے اہلِ خانہ اور بنگلہ دیشی عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔








