پشاور۔ 30 دسمبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے خیبر پختونخوا پولیس کے K9 یونٹ کی سالانہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یونٹ کے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورمؤثر سکیورٹی اقدامات کو سراہا ہے۔خیبر پختونخوا پولیس تر جمان کے مطابق K9 یونٹ نے رواں سال کے دوران امن و امان کے قیام، دہشت گردی کے تدارک اور حساس تنصیبات کے …
آئی جی ذوالفقار حمید کا خیبر پختونخوا پولیس کے K9 یونٹ کی سالانہ کارکردگی پر اظہاراطمینان

مزید خبریں
پشاور۔ 30 دسمبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے خیبر پختونخوا پولیس کے K9 یونٹ کی سالانہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یونٹ کے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورمؤثر سکیورٹی اقدامات کو سراہا ہے۔خیبر پختونخوا پولیس تر جمان کے مطابق K9 یونٹ نے رواں سال کے دوران امن و امان کے قیام، دہشت گردی کے تدارک اور حساس تنصیبات کے تحفظ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔K9 یونٹ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق جدید پیشہ ورانہ مہارت، اعلیٰ تربیت یافتہ ڈاگز اور مؤثر سکیورٹی اقدامات کے ذریعے صوبہ بھر میں سکیورٹی صورتحال کو مستحکم بنانے میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی۔
K9 یونٹ نے بم ڈسپوزل اور سرچ آپریشنز کے دوران تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے درجنوں حساس کارروائیوں کو کامیابی سے انجام دیا۔ عوامی مقامات، تعلیمی اداروں، مذہبی اجتماعات، وی آئی پی اور وی وی آئی پی موومنٹس، غیر ملکی و چینی شہریوں کی سکیورٹی اور اہم سرکاری تنصیبات کے تحفظ کے دوران K9 یونٹ نے مشتبہ مواد کی بروقت نشاندہی کر کے ممکنہ خطرات کو مؤثر انداز میں ناکام بنایا۔K9 یونٹ اور متعلقہ ٹیموں کی کارروائیوں کے نتیجے میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا، جس میں 64 ایس ایم جیز، 2 ایل ایم جیز، 13 ریپیٹرز، 202 پسٹلز، 81 رائفلز، 2 کلاشنکوف، 4 راکٹ لانچرز، 4532 گولیاں، 240 آتشی گولے، 2 آئی ای ڈیز اور 7 ہینڈ گرنیڈز شامل ہیں۔
مجموعی طور پر 1185 سکیورٹی ڈیوٹیز انجام دیں جن میں وی وی آئی پیز، وی آئی پیز، غیر ملکی و چینی شہریوں کی سکیورٹی شامل ہے جبکہ معمول کی سکیورٹی ڈیوٹیز بھی روزانہ کی بنیاد پر سرانجام دی گئیں۔اس کے علاوہ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، اسنیپ چیکنگ اور بڑے عوامی و سرکاری ایونٹس کی سکیورٹی کے دوران K9 ٹیموں نے مؤثر اور کلیدی کردار ادا کیا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا نے K9 یونٹ کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ K9 یونٹ جدید پولیسنگ کا ایک اہم ستون ہے جو دہشت گردی اور تخریب کاری کے خلاف مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ ڈاگز اور اہلکاروں کی بدولت حساس مقامات اور اہم شخصیات کی سکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔آئی جی پی خیبر پختونخوا نے ہدایت کی کہK9 یونٹ مستقبل میں بھی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بناتے ہوئے جدید تربیت اور سہولیات کے ذریعے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔سالانہ کارکردگی رپورٹ اس امر کی غماز ہے کہK9 یونٹ نے پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور فرض شناسی کے ساتھ خیبر پختونخوا کو محفوظ بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا جسے آئندہ بھی مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔








