کسی بھی جارحیت کا جواب سختی سے دیا جائے گا، ایران

تہران ۔30دسمبر (اے پی پی):ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے کہا ہے کہ ایران پر کسی بھی "جارحیت" کا جواب سختی سے دیا جائے گا۔العربیہ کے مطابق علی شمخانی نے چھ ماہ قبل امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے جوہری مقامات پر کیے گئے حملوں کے تناظر میں ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر لکھا کہ ایران کی میزائل اور دفاعی صلاحیتوں کو محدود …

تہران ۔30دسمبر (اے پی پی):ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے کہا ہے کہ ایران پر کسی بھی "جارحیت” کا جواب سختی سے دیا جائے گا۔العربیہ کے مطابق علی شمخانی نے چھ ماہ قبل امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے جوہری مقامات پر کیے گئے حملوں کے تناظر میں ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر لکھا کہ ایران کی میزائل اور دفاعی صلاحیتوں کو محدود نہیں کیا جا سکتا

اور نہ ہی اس کے لیے کسی اجازت یا منظوری کی ضرورت ہے۔ایرانی رہنما کا یہ بیان ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاھو کے درمیان مشترکہ نیوز کانفرنس کے بعد سامنے آیا۔ اس نیوز کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا مذاکرات کے لیے تیار ہے، خاص طور پر ایران کے جوہری مقامات کے تباہ ہونے کے بعد مذاکرات کا امکان موجود ہے۔

 

مزید خبریں