امریکا سے جاری رابطے صرف جوہری امور تک محدود ہیں،ایران

تہران ۔30دسمبر (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ امریکا سے جاری رابطے صرف جوہری امور تک محدود ہیں۔ شنہوا کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےپریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا کے ساتھ جاری رابطے سختی سے صرف جوہری معاملات تک محدود ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایران نے کبھی سفارتکاری کو ترک نہیں کیا اور مناسب حالات میں اسے قومی مفادات کے فروغ کا ایک اہم ذریعہ …

تہران ۔30دسمبر (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ امریکا سے جاری رابطے صرف جوہری امور تک محدود ہیں۔ شنہوا کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےپریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا کے ساتھ جاری رابطے سختی سے صرف جوہری معاملات تک محدود ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایران نے کبھی سفارتکاری کو ترک نہیں کیا اور مناسب حالات میں اسے قومی مفادات کے فروغ کا ایک اہم ذریعہ سمجھتا ہے۔

عراقی وزیرِاعظم محمد شیاع السودانی کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے، جس میں بغداد کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان براہِ راست مذاکرات کی سہولت کاری کا ذکر کیا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے عراق کی تشویش قابلِ تحسین ہے۔ تاہم انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی مذاکراتی عمل کے آغاز کے لیے مناسب سفارتی طریقۂ کار کی پابندی ضروری ہے۔

مزید خبریں