عالمی تقسیم دنیا کے بحرانوں کو بڑھا رہی ہے، اقوامِ متحدہ

اقوام متحدہ ۔31دسمبر (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے سبکدوش ہونے والے سربراہ فیلیپو گرینڈی نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی سیاسی تقسیم اور انتشار عالمی تنازعات اور بحرانوں کو ہوا دے رہا ہے، جب کہ اس کے نتیجے میں محفوظ پناہ کی تلاش میں نکلنے والے افراد کے خلاف دشمنی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔اپنے عہدے کے …

اقوام متحدہ ۔31دسمبر (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے سبکدوش ہونے والے سربراہ فیلیپو گرینڈی نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی سیاسی تقسیم اور انتشار عالمی تنازعات اور بحرانوں کو ہوا دے رہا ہے، جب کہ اس کے نتیجے میں محفوظ پناہ کی تلاش میں نکلنے والے افراد کے خلاف دشمنی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔اپنے عہدے کے اختتام پر اے ایف پی کو دیے گئے آخری انٹرویو میں فیلیپو گرینڈی نے کہا کہ ان کے دس سالہ دور میں سب سے زیادہ تشویشناک پیش رفت یہ رہی کہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تقسیم نے دنیا کو تنازعات حل کرنے سے تقریباً عاجز کر دیا ہے، اور ممالک اب ان بحرانوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بھی کم آمادہ نظر آتے ہیں۔

اطالوی سفارتکار کا کہنا تھا کہ جغرافیائی سیاست میں یہ بکھراؤ، جس کے نتیجے میں بے شمار بحران جنم لے چکے ہیں، شاید سب سے زیادہ پریشان کن عنصر ہے۔” انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “آج کی دنیا امن قائم کرنے کے قابل نہیں رہی، بلکہ مکمل طور پر امن قائم کرنے سے قاصر ہو چکی ہے۔فیلیپو گرینڈی نے پناہ گزینوں اور تارکینِ وطن کے حوالے سے ممالک کے رویّوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ مختلف ریاستوں میں قوانین اور طریقۂ کار سخت کیے جا رہے ہیں تاکہ پناہ کے متلاشی افراد اور مہاجرین کو روکا جا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاپولسٹ سیاست دانوں کی جانب سے نقل مکانی کرنے والے افراد کو نشانہ بنانے اور قربانی کا بکرا بنانے کا رجحان بڑھ رہا ہے، جس کے باعث مہاجرین کے خلاف نفرت انگیز بیانیے کو تقویت مل رہی ہے۔

مزید خبریں