تھائی لینڈ نے حراست میں لیے گئے 18 کمبوڈین فوجیوں کو وطن واپس بھیج دیا

بنکاک ۔31دسمبر (اے پی پی):تھائی لینڈ نے حراست میں لیے گئے 18 کمبوڈین فوجیوں کو وطن واپس بھیج دیا۔ شنہوا کے مطابق تھائی لینڈ کی وزارتِ خارجہ نے جاری ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ حراست میں لیے گئے 18 کمبوڈین فوجیوں کو کمبوڈیا واپس بھیج دیا گیا ہے۔ادھر کمبوڈیا کے سرکاری خبر رساں ادارے ایجنس کامپوشیا پریس (اے کے پی) کے مطابق تھائی لینڈ نے بدھ کے روز …

بنکاک ۔31دسمبر (اے پی پی):تھائی لینڈ نے حراست میں لیے گئے 18 کمبوڈین فوجیوں کو وطن واپس بھیج دیا۔ شنہوا کے مطابق تھائی لینڈ کی وزارتِ خارجہ نے جاری ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ حراست میں لیے گئے 18 کمبوڈین فوجیوں کو کمبوڈیا واپس بھیج دیا گیا ہے۔ادھر کمبوڈیا کے سرکاری خبر رساں ادارے ایجنس کامپوشیا پریس (اے کے پی) کے مطابق تھائی لینڈ نے بدھ کے روز ان 18 کمبوڈین فوجیوں کو رہا کیا، جنہیں جولائی کے اواخر سے حراست میں رکھا گیا تھا۔بیان کے مطابق فوجیوں کی واپسی دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی، جسے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں