امریکا کی ایران اور وینزویلا سے تعلق رکھنے والے 10 اداروں اور افراد پر پابندیاں عائد

واشنگٹن ۔31دسمبر (اے پی پی):امریکا نے ایران اور وینزویلا کے درمیان مبینہ اسلحہ تجارت کے الزامات پر ایران اور وینزویلا سے تعلق رکھنے والے 10 اداروں اور افراد پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔شنہوا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری علیحدہ علیحدہ بیانات میں کہا گیا ہے کہ ایران نے وینزویلا کو روایتی ہتھیار فراہم کیے، جو امریکا کے بقول مغربی نصف …

واشنگٹن ۔31دسمبر (اے پی پی):امریکا نے ایران اور وینزویلا کے درمیان مبینہ اسلحہ تجارت کے الزامات پر ایران اور وینزویلا سے تعلق رکھنے والے 10 اداروں اور افراد پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔شنہوا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری علیحدہ علیحدہ بیانات میں کہا گیا ہے کہ ایران نے وینزویلا کو روایتی ہتھیار فراہم کیے، جو امریکا کے بقول مغربی نصف کرے میں، بشمول امریکی سرزمین، اس کے مفادات کے لیے خطرہ ہیں۔

بیانات کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والی ایک وینزویلا کی کمپنی مبینہ طور پر ایرانی ساختہ جنگی بغیر پائلٹ طیاروں (ڈرونز) کی لاکھوں ڈالر مالیت کی فروخت میں ملوث رہی ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ایسے نیٹ ورکس کے خلاف کیے گئے ہیں جو خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں، جب کہ پابندیوں کا مقصد ایران اور اس کے اتحادیوں کی عسکری سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے۔

مزید خبریں