اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ٹریفک کے مؤثر انتظامات کے لیے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دے دیا ہے۔ نیو ائیر نائٹ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کی سہولت کے لیے 350 سے زائد ٹریفک افسران و اہلکار مختلف شاہراہوں اور اہم مقامات پر فرائض انجام دیں گے۔ترجمان کے مطابق 31 دسمبر …
اسلام آباد پولیس کی نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے ٹریفک ایڈوائزری جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ٹریفک کے مؤثر انتظامات کے لیے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دے دیا ہے۔ نیو ائیر نائٹ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کی سہولت کے لیے 350 سے زائد ٹریفک افسران و اہلکار مختلف شاہراہوں اور اہم مقامات پر فرائض انجام دیں گے۔ترجمان کے مطابق 31 دسمبر شام 7 بجے سے رات 3 بجے تک وفاقی دارالحکومت میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
نیو ائیر نائٹ کی تقریبات کے باعث ایکسپریس ہائی وے، جناح ایونیو، سری نگر ہائی وے، کلب روڈ، مری روڈ اور پارک روڈ پر ٹریفک کے شدید دباؤ کا امکان ہےجبکہ جناح ایونیو فلائی اوور، زیرو پوائنٹ، کھنہ، پی ڈبلیو ڈی انڈرپاس پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر رہ سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہلڑ بازی، ون ویلنگ اور ریس ڈرائیونگ کی روک تھام کے لیے 8 خصوصی اسکواڈز تشکیل دے دیے گئے ہیں جو مسلسل گشت کریں گے۔ والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو ون ویلنگ اور انڈرایج ڈرائیونگ سے سختی سے منع کریں۔
کار اسکٹنگ اور ریس ڈرائیونگ میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان کے مطابق تفریحی مقامات پر ٹریفک پولیس کے خصوصی دستے تعینات ہوں گے جبکہ شہری شام 7 بجے سے رات 3 بجے تک متبادل راستوں کو استعمال کر سکتے ہیں۔ سڑکوں پر کسی کو بھی گاڑی پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے سال کی خوشیاں منانے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔








