واگادوگو۔31دسمبر (اے پی پی):برکینا فاسو نے جوابی اقدام کے طور پر امریکی شہریوں پر مکمل ویزا پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکا نے حال ہی میں برکینا فاسو کے شہریوں کے ملک میں داخلے کے قواعد سخت کر دیئے ہیں۔شنہوا کے مطابق برکینا فاسو کی وزارتِ خارجہ، علاقائی تعاون اور بیرونِ ملک مقیم شہریوں کے وزیر کاراموکو ژاں میری ٹروئے کے دستخط شدہ بیان کے مطابق یہ فیصلہ …
برکینا فاسو نے جوابی اقدام کرتے ہوئے امریکی شہریوں پر ویزا پابندیاں عائد کردیں

مزید خبریں
واگادوگو۔31دسمبر (اے پی پی):برکینا فاسو نے جوابی اقدام کے طور پر امریکی شہریوں پر مکمل ویزا پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکا نے حال ہی میں برکینا فاسو کے شہریوں کے ملک میں داخلے کے قواعد سخت کر دیئے ہیں۔شنہوا کے مطابق برکینا فاسو کی وزارتِ خارجہ، علاقائی تعاون اور بیرونِ ملک مقیم شہریوں کے وزیر کاراموکو ژاں میری ٹروئے کے دستخط شدہ بیان کے مطابق یہ فیصلہ باہمی اصولِ مساوات (ریسیپروسیٹی) کے تحت کیا گیا۔
امریکا نے 16 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ وہ یکم جنوری 2026 سے برکینا فاسو کے شہریوں کے داخلے کو مکمل طور پر معطل کر دے گا۔بیان میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ برکینا فاسو بین الاقوامی تعلقات میں باہمی احترام، ریاستوں کی خودمختار برابری اور اصولِ باہمی جواب دہی پر کاربند ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ برکینا فاسو تمام شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے کھلا ہے، بشرطیکہ یہ تعاون باہمی مفادات کے احترام پر مبنی ہو۔








