اسلام آباد میں لین وائلیشن پر 24 گھنٹوں میں 616 موٹرسائیکلیں تھانوں میں بند

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لین وائلیشن کی خلاف ورزی پر 616 موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کے مطابق ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنانے اور بائیکرز کی لین وائلیشن کی روک تھام کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر 8 خصوصی پکٹس قائم کی گئی ہیں۔ لین وائلیشن نہ صرف دیگر روڈ یوزرز کے …

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لین وائلیشن کی خلاف ورزی پر 616 موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کے مطابق ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنانے اور بائیکرز کی لین وائلیشن کی روک تھام کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر 8 خصوصی پکٹس قائم کی گئی ہیں۔ لین وائلیشن نہ صرف دیگر روڈ یوزرز کے لیے انتہائی خطرناک ہے بلکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بھی بن سکتی ہے، جبکہ اس سے ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوتی ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ لین وائلیشن اور رانگ وے ڈرائیونگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہے گا۔ بائیکرز سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ لین وائلیشن اور رانگ وے ڈرائیونگ سے گریز کریں تاکہ کسی قانونی کارروائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کو محفوظ، منظم اور سہولت فراہم کرنے والی ٹریفک سروسز مہیا کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس ضمن میں شہریوں کے تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔کسی بھی ٹریفک اپ ڈیٹ یا رہنمائی کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا ایمرجنسی نمبر پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔