نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کو گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز کا ٹیلیفون

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کوسعودی عرب کے شہر تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز نے ٹیلیفون کیا۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز نے نائب وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نائب وزیر اعظم نے شہزادہ فہد بن سلطان کے گرمجوش …

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کوسعودی عرب کے شہر تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز نے ٹیلیفون کیا۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز نے نائب وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نائب وزیر اعظم نے شہزادہ فہد بن سلطان کے گرمجوش جذبات کا خیر سگالی جواب دیا۔ تبوک کے گورنر نے اپنی ماضی کی مثبت ملاقات کو یاد کرتے ہوئے نائب وزیراعظم کو تبوک آنے کی دعوت دی۔ گفتگو میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاک سعودی تعلقات کو فروغ دینے میں شہزادہ فہد کی ذاتی دلچسپی کو سراہا۔