ریاض۔31دسمبر (اے پی پی):ریاض رائل کمیشن اور ریاض آرٹ پروگرام کے تحت طویق مجسمہ سمپوزیم کے ساتویں ایڈیشن میں شرکت کرنے والے 25 آرٹسٹوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ اردو نیوز کے مطابق پروگرام 10 جنوری تا 22 فروری تک ریاض میں ہوگا جس میں دنیا بھر سے مجسمہ سازی کے ماہرین شرکت کریں گے۔اس ایڈیشن میں سعودی عرب سمیت 18 ممالک کے آرٹسٹ ٹریسز آف …
سعودی عرب ،طویق مجسمہ سمپوزیم کے ساتویں ایڈیشن میں شرکت کرنے والے 25 آرٹسٹوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

مزید خبریں
ریاض۔31دسمبر (اے پی پی):ریاض رائل کمیشن اور ریاض آرٹ پروگرام کے تحت طویق مجسمہ سمپوزیم کے ساتویں ایڈیشن میں شرکت کرنے والے 25 آرٹسٹوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ اردو نیوز کے مطابق پروگرام 10 جنوری تا 22 فروری تک ریاض میں ہوگا جس میں دنیا بھر سے مجسمہ سازی کے ماہرین شرکت کریں گے۔اس ایڈیشن میں سعودی عرب سمیت 18 ممالک کے آرٹسٹ ٹریسز آف واٹ ول بی کی تھیم کے تحت شرکت کی۔
سمپوزیم کی ڈائریکٹر سارہ الرویتع نے بتایا کہ طویق مجسمہ سازی کے ساتویں ایڈیشن کے لیے 590 ہنرمندوں نے شرکت کی درخواست دی ہے جبکہ اس فن کے ماہرین اور ججوں کا پینل 25 افراد پرمشتمل ہوگا۔طریقہ کار کے حوالے سے انہوں نے بتایاکہ ہر آرٹسٹ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس ایڈیشن میں ایک مخصوص فنکارانہ سوچ پیش کریں جس میں آرٹ کا مرکزی خیال واضح ہو۔
مجسمہ سازی کو دو زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں ری سائیکل شدہ دھاتوں کے علاوہ گرینائٹ کے ساتھ سٹینلس سٹیل کا استعمال ہے۔اس حوالے سے 20 ہنرمند گرینائٹ پر جبکہ پانچ ری سائیکل مواد کے حوالے سے کام کریں گے۔یہ پروگرام چار ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔ جس کے بعد یہ فن پارے ریاض آرٹ کے مستقل کلیکشن کا حصہ بن جائیں گے۔








