وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ایک لاکھ 17 ہزار زیر التوا ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کا احکامات جاری

پشاور۔ 31 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفر ید ی نے صوبے بھر میں1 لاکھ 17 ہزارسے زائد زیر التوا ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تر جمان وزیر اعلی ہاوس پشاورکے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا نے ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ کا ضلعی بنیادوں پر شیڈول جاری کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق متعلقہ حکام …

پشاور۔ 31 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفر ید ی نے صوبے بھر میں1 لاکھ 17 ہزارسے زائد زیر التوا ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تر جمان وزیر اعلی ہاوس پشاورکے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا نے ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ کا ضلعی بنیادوں پر شیڈول جاری کر دیا۔

اعلامیہ کے مطابق متعلقہ حکام طے شدہ تاریخوں کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی ترسیل یقینی بنائے،ہزارہ ڈویژن میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ کا عمل جنوری 2026 کے پہلے ہفتے میں مکمل ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن میں سوات، دیر اور بونیر کے زیر التوا ڈرائیونگ لائسنس کارڈز جنوری 2026 کے وسط تک فراہم کیے جائیں گے، پشاور ڈویژن میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی ترسیل 23 تا 26 جنوری 2026 تک مکمل ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق کوہاٹ ڈویژن میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی ترسیل 29 جنوری 2026 تک متوقع، بنوں ڈویژن میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی فراہمی 30 جنوری 2026 تک مکمل ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق مردان اور ڈی آئی خان ڈویژن میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی ترسیل 30 جنوری 2026 تک مکمل کی جائے گی۔