محفوظ پنجاب پروگرام کے تحت جرائم میں نمایاں کمی

لاہور۔31دسمبر (اے پی پی):محفوظ پنجاب پروگرام کے تحت جرائم میں نمایاں کمی ریکارڈ رہی۔ رواں ماہ میں15 پر موصولہ کرائم برخلاف پراپرٹی کی کالز میں گذشتہ سال کی نسبت49 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، ترجمان کے مطابق دسمبر 2025 میں ڈکیتی کی وارداتوںمیں گزشتہ سال دسمبرکی نسبت59 ، راہزنی کی51 فیصد کمی واقع ہوئی، گذشتہ سال کی نسبت دسمبر 2025 میں گاڑی چوری کی55 ،کار چوری کی73 ، موٹر سائیکل …

لاہور۔31دسمبر (اے پی پی):محفوظ پنجاب پروگرام کے تحت جرائم میں نمایاں کمی ریکارڈ رہی۔ رواں ماہ میں15 پر موصولہ کرائم برخلاف پراپرٹی کی کالز میں گذشتہ سال کی نسبت49 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، ترجمان کے مطابق دسمبر 2025 میں ڈکیتی کی وارداتوںمیں گزشتہ سال دسمبرکی نسبت59 ، راہزنی کی51 فیصد کمی واقع ہوئی، گذشتہ سال کی نسبت دسمبر 2025 میں گاڑی چوری کی55 ،کار چوری کی73 ، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں 54 فیصد کمی واقع ہوئی،گزشتہ سال کی نسبت دسمبر 2025 میں گاڑیاں چھینے جانے کی71 ،کار کی46 فیصد کمی واقع ہوئی، ترجمان نے بتایا کہ موٹرسائیکل چھیننے کی گذشتہ سال کی نسبت72 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔

دسمبر 2025 میں گذشتہ سال کے مقابلے میںقتل کی وارداتوںمیں36 ، اغواء کی وارداتوں میں31 فیصد کمی ہوئی، دسمبر 2025 میں گذشتہ سال کی نسبت نقب زنی اور چوری میں33 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، ترجمان نے بتایا کہ رواں سال خواتین سے اجتماعی زیادتی کے رجسٹرڈ کیسز میں44 فیصد کمی واقع ہوئی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلی نے پنجاب کو محفوظ صوبہ بنانے کے لئے پولیس کو بھرپور وسائل فراہم کئے ہیں، سیف سٹیز کا دائرہ کار شہروں کے بعد اب تحصیلوں کی سطح پر بڑھایا جا رہا ہے۔