خواتین کی عزت معاشرے کی ذمہ داری، مگر احتیاط بھی لازم ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات کے ذریعے امریکی ویزا کے لیے درخواست دینے کی مبینہ ملزمہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کا بہت احترام ہے، تاہم خاتون کو بھی اپنی عزت برقرار رکھنے کے لیے محتاط رہنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ خاتون کا نام سامنے آ رہا ہے اس …

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات کے ذریعے امریکی ویزا کے لیے درخواست دینے کی مبینہ ملزمہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کا بہت احترام ہے، تاہم خاتون کو بھی اپنی عزت برقرار رکھنے کے لیے محتاط رہنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ خاتون کا نام سامنے آ رہا ہے اس لیے عدالت نوٹس جاری کر رہی ہے۔

بدھ کو سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خاتون کو خود اپنی عزت کروانا ہوتی ہے۔ملزمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مجموعی طور پر 20 افراد نے امریکا کے ویزا کے لیے درخواست دی تھی جن میں سے چھ افراد کی دستاویزات جعلی نکلنے پر کارروائی کی گئی۔ وکیل کے مطابق ملزمہ ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازمہ ہیں اور بطور ٹرینر بیرونِ ملک جا رہی تھیں۔عدالت نے درخواستِ ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔