ماسکو۔31دسمبر (اے پی پی):روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روس تائیوان کی چین سے علیحدگی کے ہر طرح کے اقدامات کی مخالفت کرتا ہے ، تائیوان کا معاملہ درحقیقت کچھ ممالک کے لیے چین کو محدود کرنے کا ایک فوجی سٹریٹجک اقدام بن چکا ہے۔سی جی ٹی این کے مطابق ترجمان روسی وزارت خارجہ نے اس بات پر دوبارہ زور دیا کہ تائیوان کے معاملے پر روس کا اصولی …
روس تائیوان کی چین سے علیحدگی کے تمام اقدامات کی مخالفت کرتاہے، روسی وزارت خارجہ

مزید خبریں
ماسکو۔31دسمبر (اے پی پی):روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روس تائیوان کی چین سے علیحدگی کے ہر طرح کے اقدامات کی مخالفت کرتا ہے ، تائیوان کا معاملہ درحقیقت کچھ ممالک کے لیے چین کو محدود کرنے کا ایک فوجی سٹریٹجک اقدام بن چکا ہے۔سی جی ٹی این کے مطابق ترجمان روسی وزارت خارجہ نے اس بات پر دوبارہ زور دیا کہ تائیوان کے معاملے پر روس کا اصولی موقف واضح اور مستقل ہے اور اعلیٰ قیادت کی جانب سے کئی بار اس کی توثیق کی گئی ہے۔
روس کا واضح موقف ہے کہ تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے اور روس تائیوان کی علیحدگی کی تمام تر کارروائیوں کی مخالفت کرتا ہے۔ روس کا خیال ہے کہ تائیوان کا معاملہ چین کا داخلی معاملہ ہے اور چین کو ملکی اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کا بھرپور قانونی حق حاصل ہے۔








