اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سٹرٹیجک پلان برائے 30-2025کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کی۔ تقریب میں رجسٹرار راجہ عمر یونس، ڈینز، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران اور پرنسپل افسران نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ سٹرٹیجک پلان 30-2025 ایک جامع اور دوررس دستاویز ہے جس کا مقصد یونیورسٹی …
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا سٹرٹیجک پلان 30-2025لانچ

مزید خبریں
اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سٹرٹیجک پلان برائے 30-2025کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کی۔ تقریب میں رجسٹرار راجہ عمر یونس، ڈینز، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران اور پرنسپل افسران نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ سٹرٹیجک پلان 30-2025 ایک جامع اور دوررس دستاویز ہے جس کا مقصد یونیورسٹی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا، تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور فاصلاتی تعلیم میں جدت کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پلان تدریس و تحقیق کے فروغ، طلبہ کی سہولیات میں بہتری، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور گورننس کے نظام کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہے۔وائس چانسلر نے واضح الفاظ میں کہا کہ جب تک ہم میں سے ہر ایک اس دستاویز کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اسے اون نہیں کرے گا، اس پر مؤثر عملدرآمد ممکن نہیں۔ یہی ذمہ داری کا جذبہ اس اسٹرٹیجک پلان کی کامیابی کی ضمانت ہے۔انہوں نے تمام متعلقہ شعبہ جات پر زور دیا کہ وہ باہمی تعاون کے ساتھ واضح اہداف مقرر کریں اور عملی اقدامات کے ذریعے نتائج سامنے لائیں ۔
وائس چانسلر نے ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز کو ہدایت کی کہ ریجنز سے متعلق جامع منصوبہ تیار کر کے 15 جنوری تک شعبہ جاتی سطح پر قابلِ عمل حکمتِ عملی پیش کی جائے۔اس موقع پر اسٹرٹیجک پلان کمیٹی کے کنوینئر پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد ارشد، ڈاکٹرمحمد کمال خان اور ڈاکٹر راشدہ عمران نے پلان کی تیاری کے مختلف مراحل پر روشنی ڈالی۔ مقررین کے مطابق یہ دستاویز تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت، ڈیٹا پر مبنی تجزیے اور بین الاقوامی بہترین روایات کی روشنی میں تیار کی گئی ہے، جس میں واضح اہداف، قابلِ پیمائش کارکردگی اشاریے (KPIs) اور مانیٹرنگ و ایویلیوایشن کا مضبوط نظام شامل ہے۔








