نوشہرہ،ریسکیو 1122نے مائننگ کےدوران ملبےتلے دب جانے والے دوزخمی مزدوروں کو نکال کرہسپتال منتقل کردیاگیا

پشاور۔ 31 دسمبر (اے پی پی):ضلع نوشہرہ کےتحصیل پبی شاہ کوٹ کے مقام پر کوئلے کی کان میں مائننگ کے دوران ملبے تلے دب جانے والے دو زخمی مزدوروں کو ریسکیو1122 کی امدادی ٹیم نے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 نوشہرہ کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو امدادی ٹیم جائے وقوعہ پہنچ کر زخمی ہونے والے دونوں مزدوروں کوملبے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد …

پشاور۔ 31 دسمبر (اے پی پی):ضلع نوشہرہ کےتحصیل پبی شاہ کوٹ کے مقام پر کوئلے کی کان میں مائننگ کے دوران ملبے تلے دب جانے والے دو زخمی مزدوروں کو ریسکیو1122 کی امدادی ٹیم نے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 نوشہرہ کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو امدادی ٹیم جائے وقوعہ پہنچ کر زخمی ہونے والے دونوں مزدوروں کوملبے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایچ ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی ہونے مزدوروں میں نجیب اللّه عمر 40 سال اورسجاد عمر 41 سال ساکنان شانگلہ شامل ہیں ۔