اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے بڑے اعلانات کرتے ہوئے زیر تربیت اے ایس پیز کو آسان اقساط پر پلاٹس اور کانسٹیبلز کے بچوں کے تعلیمی اخراجات نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی جانب سے برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ اعلان وفاقی وزیر داخلہ نے بدھ کو نیشنل پولیس فاؤنڈیشن (NPF) کے دور ہ کے دوران اعلی سطحی اجلاس …
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس،زیر تربیت اے ایس پیز کو آسان اقساط پر پلاٹس اور کانسٹیبلز کے بچوں کو مفت اعلی تعلیم دینے کا فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے بڑے اعلانات کرتے ہوئے زیر تربیت اے ایس پیز کو آسان اقساط پر پلاٹس اور کانسٹیبلز کے بچوں کے تعلیمی اخراجات نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی جانب سے برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ اعلان وفاقی وزیر داخلہ نے بدھ کو نیشنل پولیس فاؤنڈیشن (NPF) کے دور ہ کے دوران اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر قائم مقام مینیجنگ ڈائریکٹر این پی ایف علی ناصر رضوی نے ادارے کی کارکردگی اور فلاحی منصوبوں پر بریفنگ دی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس فورس کی استعداد کار بڑھانے اور ویلفیئر کے لیے اہم فیصلے کیے۔
اعلانات کے مطابق نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت اے ایس پیز (ASPs) کو ہر سال آسان اور کم اقساط پر پلاٹس فراہم کیے جائیں گے۔پولیس اہلکاروں کی فیملیز کی فلاح و بہبود کے حوالے سے وزیرداخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا کہ 15 کانسٹیبلز کے وہ بیٹے یا بیٹیاں جو پاکستان کی بہترین جامعات میں میرٹ پر داخلہ حاصل کریں گے، ان کے تمام تعلیمی اخراجات نیشنل پولیس فاؤنڈیشن برداشت کرے گی۔پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ کے لیے وزیر داخلہ نے فیصلہ کیا کہ پاکستان بھر سے ہر سال 10 انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز کو اسکالرشپ پر پولیسنگ سے متعلق کورسز کے لیے بیرون ملک بھجوایا جائے گا۔
اسی طرح جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہونے کے لیے ہر سال 5 ایس پی / ایس ایس پی رینک کے افسران کو مصنوعی ذہانت (AI) میں ڈگری کے لیے اسکالرشپ پر بیرون ملک بھیجا جائے گا۔اجلاس کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کو خسارے سے نکال کر سرپلس (منافع بخش) بنانے پر ایم ڈی اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ این پی ایف کے وسائل میں مزید اضافے کے لیے ایک جامع پلان تیار کر کے پیش کیا جائے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ "نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کو پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے انتہائی فعال اور متحرک ادارہ بنانا ہمارا مشن ہے۔ اجلاس میں این پی ایف کے ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔








