اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے اسلام آباد کے سیکٹر G-9 میں تعمیر ہونے والے پاکستان آسان خدمت سینٹر کا دورہ کیا، یہ سینٹر آذربائیجان اور پاکستان کے باہمی اشتراک سے قائم کیا جا رہا ہے اور تکمیل کے قریب ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان آسان خدمت سینٹر وزیراعظم محمدشہباز شریف کے ڈیجیٹل نیشن وژن کے تحت بین الاقوامی معیار …
وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ کا سیکٹر G-9 میں تعمیر ہونے والے پاکستان آسان خدمت سینٹر کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے اسلام آباد کے سیکٹر G-9 میں تعمیر ہونے والے پاکستان آسان خدمت سینٹر کا دورہ کیا، یہ سینٹر آذربائیجان اور پاکستان کے باہمی اشتراک سے قائم کیا جا رہا ہے اور تکمیل کے قریب ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان آسان خدمت سینٹر وزیراعظم محمدشہباز شریف کے ڈیجیٹل نیشن وژن کے تحت بین الاقوامی معیار کی شہری خدمات کی فراہمی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر کو شہریوں کو سروس ڈلیوری، انٹیگریٹڈ عوامی خدمات اور ٹیکنالوجی پر مبنی فیسلیٹیشن ماڈل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
شزا فاطمہ خواجہ نے بطور صارف سسٹم سے سروس حاصل کر کے عوامی سہولیات کے معیار کا عملی جائزہ لیا اور ڈیجیٹل نظام پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مرکز عوام اور حکومت کے درمیان براہ راست رابطے کو موثر، آسان اور شفاف بنانے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا جہاں 80 سے زائد سرکاری خدمات ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہوں گی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کے ڈیجیٹل گورننس ماڈل کو مضبوط بنانے کے لیے ایسے فسیلیٹیشن سینٹرز کلیدی کردار ادا کریں گے اور یہ منصوبہ عوامی خدمت، ڈیجیٹل اصلاحات اور جدید حکومتی سروس ڈیلیوری کے نئے دور کی بنیاد رکھ رہا ہے۔








