اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ڈھاکہ میں بھارتی وزیر خارجہ کی مختصر ملاقات عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ بدھ کو یہ ملاقات ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ کے موقع پر ہوئی ۔ ترجمان قومی اسمبلی ظفر سلطان نے ملاقات کی اندرونی کہانی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار …
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ڈھاکہ میں بھارتی وزیر خارجہ کی مختصر ملاقات عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ڈھاکہ میں بھارتی وزیر خارجہ کی مختصر ملاقات عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ بدھ کو یہ ملاقات ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ کے موقع پر ہوئی ۔
ترجمان قومی اسمبلی ظفر سلطان نے ملاقات کی اندرونی کہانی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اس وقت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئےجب بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سپیکر کو دیکھ کر خود ان کے پاس آئےاور انگریزی میں کہا کہ "Hi I’m j shnkar & I recognise you” ” سپیکر سردار ایاز صادق نے اس کے جواب میں کہا کہThanks, I know you ۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق معرکہ حق کے بعد پاک بھارت اعلیٰ قیادت کی یہ مختصر ملاقات عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ملاقات پاکستان کے پارلیمانی وقار اور سفارتی اہمیت کی واضح عکاس ہے۔








