اسلام آباد۔یکم جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نےجمہوریہ کیوبا کے یوم فتح کے موقع پر حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے کیوبا کے صدر میگوئل دیازکانیل برمودیز اور کیوبا کے عوام کو دلی مبارکباددیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے جمہوریہ کیوبا کے یوم فتح کے موقع پر اپنے پیغام …
پاکستان اور کیوبا کے درمیان دوستی اور تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے،پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا کیوبا کے یوم فتح پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔یکم جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نےجمہوریہ کیوبا کے یوم فتح کے موقع پر حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے کیوبا کے صدر میگوئل دیازکانیل برمودیز اور کیوبا کے عوام کو دلی مبارکباددیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے جمہوریہ کیوبا کے یوم فتح کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور کیوبا کے درمیان دوستی اور تعاون کی طویل تاریخ ہے، یہ تعلق اکثر مشکل اور آزمائش کے اوقات میں یاد رکھا اور پرکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیوبا نے 2005ء کے تباہ کن زلزلے کے بعد غیر معمولی یکجہتی کا مظاہرہ کیا، کیوبا نے 2400 سے زائد ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کو پاکستان بھیجا اور شدید متاثرہ علاقوں میں 32 فیلڈ ہسپتال قائم کئے۔
صدر مملکت نے کہا کہ یہ ایک عظیم انسانی خدمت تھی جسے پاکستان آج بھی گہرے شکرگزاری کے جذبات کے ساتھ یاد کرتا ہے، ہمارے تعلقات کے ایک نئے باب کی علامت کے طور پر اس بے لوث امداد نے دوطرفہ روابط کو نئی جہت دی جس کے نتیجے میں قریبی تعاون کو فروغ ملا ۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے سات دہائیوں پر نظر ڈالتے ہوئے مجھے یقین ہے کہ ہم پاکستان اور کیوبا کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بناسکتے ہیں اور عوام سے عوام روابط کو وسعت دے کر اپنے معاشروں کو ایک دوسرے کے قریب لاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں کیوبا کے عوام کے لئے امن، خوشحالی اور ترقی کی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور اپنی اس خواہش کا اعادہ کرتا ہوں کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔








