ساؤ پاؤلو۔1جنوری (اے پی پی):بازیل کی ریاست پارانا میں پیش آنے والے دو باہم منسلک فائرنگ کے واقعات میں ایک شہری اور چار مسلح مشتبہ افراد سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق کورنیلیو پروکوپیئو کے ایک رہائشی علاقے میں ایک شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی، جو ریاستی دارالحکومت کوریٹیبا سے تقریباً 380 کلومیٹر جبکہ ارجنٹینا اور پیراگوئے کی سرحد سے 520 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع …
برازیل میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد ہلاک

مزید خبریں
ساؤ پاؤلو۔1جنوری (اے پی پی):بازیل کی ریاست پارانا میں پیش آنے والے دو باہم منسلک فائرنگ کے واقعات میں ایک شہری اور چار مسلح مشتبہ افراد سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق کورنیلیو پروکوپیئو کے ایک رہائشی علاقے میں ایک شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی، جو ریاستی دارالحکومت کوریٹیبا سے تقریباً 380 کلومیٹر جبکہ ارجنٹینا اور پیراگوئے کی سرحد سے 520 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔بعد ازاں ملٹری پولیس نے اس واقعے سے منسلک چار مسلح مشتبہ افراد کا سراغ لگایا، جن کا تعاقب ایک گاڑی میں کیا گیا۔
تعاقب کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چاروں مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق مشتبہ افراد نے فرار کی کوشش کے دوران فائرنگ کی، جبکہ تعاقب کے دوران ان کی گاڑی الٹ گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق چاروں افراد کی لاشیں گاڑی کے اندر سے برآمد ہوئیں، جہاں سے دو آتشیں اسلحہ بھی ملا۔پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔








