عدالتی فیصلے کے بعد امریکی صدر کا شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ سے نیشنل گارڈ واپس بلانے کا اعلان

واشنگٹن ۔1جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ سے نیشنل گارڈ کو واپس بلا رہی ہے۔شنہوا کے مطابق یہ اعلان امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف فیصلے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔امریکی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ان شہروں میں نیشنل گارڈ …

واشنگٹن ۔1جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ سے نیشنل گارڈ کو واپس بلا رہی ہے۔شنہوا کے مطابق یہ اعلان امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف فیصلے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔امریکی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ان شہروں میں نیشنل گارڈ کی موجودگی کے باعث جرائم میں نمایاں کمی آئی، تاہم اس کے باوجود انہیں واپس بلایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وفاقی حکومت مداخلت نہ کرتی تو شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ شدید بحران کا شکار ہو چکے ہوتے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر مستقبل میں جرائم کی شرح دوبارہ بڑھی تو وفاقی حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط اور مختلف انداز میں واپس آئے گی۔ انہوں نے ان شہروں کے ڈیموکریٹ میئرز اور گورنرز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا۔یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل امریکی سپریم کورٹ نے شکاگو میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے اہلکاروں کے تحفظ کے لیے نیشنل گارڈ تعینات کرنے کے صدر ٹرمپ کے منصوبے کو روک دیا تھا۔

امریکی صدر کا مؤقف رہا ہے کہ ڈیموکریٹ کے زیرِ انتظام شہروں میں بڑھتے جرائم کے باعث نیشنل گارڈ کی تعیناتی ناگزیر ہے، جبکہ ڈیموکریٹ رہنماؤں نے ان اقدامات کو سیاسی محرکات پر مبنی قرار دیتے ہوئے ان پر سوالات اٹھائے ہیں۔

مزید خبریں