اقوام متحدہ کے انسانی اداروں کا اسرائیل سے امدادی تنظیموں پر پابندی واپس لینے کا مطالبہ

اقوام متحدہ ۔1جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے متعدد انسانی امدادی اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں بین الاقوامی امدادی تنظیموں کی سرگرمیوں پر عائد پابندی فوری طور پر واپس لے۔شنہوا کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی امدادی تنظیمیں غزہ اور مغربی کنارے میں انسانی امدادی کارروائیوں …

اقوام متحدہ ۔1جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے متعدد انسانی امدادی اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں بین الاقوامی امدادی تنظیموں کی سرگرمیوں پر عائد پابندی فوری طور پر واپس لے۔شنہوا کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی امدادی تنظیمیں غزہ اور مغربی کنارے میں انسانی امدادی کارروائیوں میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اور سالانہ تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر کی امداد فراہم کرتی ہیں اداروں نے خبردار کیا کہ غزہ میں موسم سرما کے باعث مشکلات میں اضافے، شدید غذائی عدم تحفظ اور جان بچانے والی امداد کی فوری ضرورت کے پیش نظر امدادی تنظیموں پر پابندی جنگ بندی کے دوران حاصل ہونے والی نازک پیش رفت کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور بچوں، خواتین اور دیگر کمزور طبقات کے لیے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔

مشترکہ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ انسانی امداد تک رسائی کوئی اختیاری معاملہ نہیں اور نہ ہی اسے کسی شرط یا سیاسی مصلحت سے مشروط کیا جا سکتا ہے۔ یہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ایک قانونی ذمہ داری اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے بنیادی تقاضا ہے۔بیان پر دستخط کرنے والوں میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے انسانی امور ٹام فلیچر، عالمی ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او) کے ڈائریکٹر جنرل کو ڈونگیو، بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت کی ڈائریکٹر جنرل ایمی ای پوپ، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے سربراہ الیگزینڈر ڈی کرو، یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل، یو این ویمن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیما باہوس اور عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریاسس سمیت دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل یکم جنوری 2026 سے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں درجنوں بین الاقوامی امدادی تنظیموں پر پابندی عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کی وجہ ان تنظیموں کی جانب سے اسرائیلی رجسٹریشن تقاضوں کی مبینہ عدم تعمیل بتائی گئی ہے۔

مزید خبریں